کاروار:25/مئی (ایس اؤنیوز)بائک اور نجی بس کے درمیان سامنے سے ہوئی ٹکر کے نتیجےمیں بائک سوار جائے وقوع ہی ہلاک ہونےکا واقعہ صبح سویرے کاروار کے ارگا کی قومی شاہراہ 66پر یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ مہلوک کی شناخت ہندوستانی بحریہ کے ملازم نریش کمار (32)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا جارہاہے کہ نجی بس بنگلورو سے کاروار کی طرف روانہ تھی تو بائک سوار کاروار سے ارگا جارہا تھا۔ دونوں کی آمنے سامنے ٹکر ہوئی تو بائک سوار جائے وقوع پر ہلاک ہوا۔ حادثے کو لے کر کاروار دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔
1.jpeg)